بس اور کنٹینر میں ٹکر، ڈرائیور سمیت 18 مسافر زخمی

تاثیر،۱۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رائے گڑھ ، 19 اپریل:پنویل وکرم بابر جوہر ڈپو سے پنڈھر پور کی طرف جارہی ایک بس کالمبولی سرکل میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں ڈرائیور سمیت 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ دوپہر 12:20 کے قریب پیش آیا۔یہ بس واڈا (جوار) سے پنڈھر پور جا رہی تھی۔ جب یہ ایس ٹی پنویل کالمبولی سرکل سے اسوداگاؤں آرہی تھی تو یہ حادثہ پیش آیا۔ بس ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 18 زخمیوں کو کاموٹھے کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور ان کا طبی علاج جاری ہے۔ حادثے میں مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ٹکر کے بعد کنٹینر دور جا گرا اور بس کو نقصان پہنچا ہے۔ بس کو کرین کی مدد سے ایک طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس روٹ پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔