تاثیر،۱۹ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموئی، 19 اپریل:جموئی لوک سبھا حلقہ کے تحت شیخ پورہ اسمبلی میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران ایک ووٹر لوگوں میں توجہ اور بحث کا موضوع بنا رہا۔ ایک نئی شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ پولنگ مرکز نمبر 68 میں ووٹ ڈالنے پہنچی۔ عہدیداروں نے نئی جوڑی کا خیرمقدم کیا۔ اس کے علاوہ نئی نویلی دلہن نے اپنا ووٹ ڈال کر ملک کے جمہوری عمل میں اپان رول ادا کیا۔ووٹ ڈالنے کے بعد نوشادی شدہ جوڑے نے عوام سے پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ دلہن شیخ پورہ میونسپل کونسل علاقہ کے چک دیوان مح لہ رہائشی سشمیتا کماری نے اپنے شوہر پردیپ کمار کے ساتھ پولنگ مرکز پہنچ کر ووٹ ڈالی۔ دونوں کی شادی گذشتہ شب ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔صبح رخصتی سے قبل سشمیتا کماری اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ مرکز پہنچیں۔ پولنگ مرکز کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں شادی شدہ نشا کماری اپنے شوہر پریم کمار کے ساتھ شیخ پورہ اسمبلی کے بوتھ نمبر 83 پر ووٹ ڈالنے آئیں اور کافی پرجوش نظرآئیں۔انہوں نے بتایا کہ ’’ ہمارا پہلا ووٹ خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر ہے، خاتون کو تحفظ سے بڑھ کر کیا چاہئے ‘‘ اب ضلع میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ وہ اپنے گھر کے کام تیزی سے مکمل کر کے پولنگ مرکز پہنچ رہے ہیں۔نکسل متاثر ہونے کی وجہ سے جموئی لوک سبھا سیٹ کے جموئی ، جھاجھا ، سکندرا ، چکئی اور تارا پور اسمبلی حلقوں میں صبح 7:00 بجے سے ووٹنگ جاری ہے اور شام 4 بجے تک ختم ہو جائے گی۔ صرف شیخ پورہ ضلع کے شیخ پورہ اسمبلی حلقہ میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

