تاثیر،۱۴ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،14اپریل : آئی پی ایل 2024 کے 27ویں میچ میں پنجاب کنگز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوا۔ ملان پور میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ کوچ سنجے بانگر نے اس بارے میں ایک تازہ اطلاع دی ہے۔ دھون آئی پی ایل 2024 میں پی بی کے ایس کے لیے اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
پی بی کے ایس کے کوچ سنجے بانگر نے شیکھر دھون کی چوٹ کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کپتان کم از کم 7-10 دن کے لیے باہر رہیں گے۔ آئی پی ایل 2024 میں اپنی چوتھی شکست کے بعد، بانگر نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دھون اس وقت کندھے کی چوٹ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پی بی کے ایس کے کوچ نے یہ بھی کہا کہ تجربہ کار اوپنر کی غیر موجودگی نے ہفتہ کو آر آر سے ان کی شکست میں کلیدی کردار ادا کیا۔
26 اپریل کو واپس آسکتے ہیں۔
آر آر سے ہارنے کے بعد، بانگر نے انکشاف کیا کہ شیکھر 18 اپریل کو ایم آئی کے خلاف ہوم میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 21 اپریل کو جی ٹی کے خلاف میچ میں ان کے کھیلنے پر شک ہے۔ کوچ سنجے بنگر نے کہا کہ شیکھر ممکنہ طور پر 26 اپریل کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

