آتشی کا دعویٰ- جیل میں اروند کیجریوال کے ساتھ ہو رہی ہے بڑی سازش

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 اپریل: وزیر اعلیٰ کو انسولین کا انجیکشن نہ دینے کے معاملے پر دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے خلاف بی جے پی، جیل انتظامیہ اور ای ڈی کی طرف سے سازش ہو رہی ہے۔ دو دن پہلے تک تہاڑ جیل انتظامیہ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ذیابیطس کے کسی ماہر سے چیک نہیں کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ ماہر غذائیت کی رپورٹ پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ اب تہاڑ جیل انتظامیہ نے ایمس کو ذیابیطس کے ماہر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ای ڈی نے دہلی کی عدالت میں جھوٹ بولا ہے۔ عدالت اور ملک کو گمراہ کیا ہے۔ بی جے پی، جیل انتظامیہ اور ای ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔اس سے پہلے آتشی نے بڑا دعویٰ کیا تھا کہ اروند کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں ایک بڑی سازش رچی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے پریس کانفرنس کی۔