اداکارہ راکھی ساونت پر لٹکی گرفتاری کی تلوار

تاثیر،۲۳       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 اپریل: بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے راکھی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے راکھی ساونت کو چار ہفتوں کے اندر نچلی عدالت میں خودسپردگی کرنے کیلئے کہا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد راکھی کے سابق شوہر عادل خان درانی کو یقین ہے کہ راکھی ساونت جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گی۔راکھی ساونت پر اپنے سابق شوہر عادل درانی کے مبینہ فحش ویڈیو لیک کرنے کا الزام ہے۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عادل خان نے پہلی بار اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ راکھی کے دبئی سے ہندوستان واپس آتے ہی ان کی ‘گرفتاری’ یقینی ہے۔ عادل نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے مبینہ لیک ویڈیو کیس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے راکھی کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے راکھی کو چار ہفتوں کے اندر ممبئی پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔ راکھی ساونت نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے راکھی ساونت کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ راکھی کے سابق شوہر عادل درانی نے راکھی کے خلاف فحش ویڈیوز لیک کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ راکھی ساونت کو اب اس معاملے میں گرفتاری کا خطرہ ہے۔
راکھی نے بھی عادل کے خلاف ‘ ایکسٹرا میریٹل افیئر ‘ میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کئی مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ حالانکہ عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ راکھی صرف اسے پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عادل نے کہا کہ ‘عدالت یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ میں قصوروار نہیں ہوں، لیکن راکھی بھی اتنی ہی قصوروار ہے، اس لیے اسے خودسپردگی کرنی چاہئے۔’ عادل نے مزید دعویٰ کیا کہ راکھی دبئی ‘فرار’ ہے۔ اس کے خلاف وارنٹ جاری ہے۔ ان کے خلاف کئی مقدمات ہیں اور وہ (راکھی) جیسے ہی ہندوستان پہنچیں گی، انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔عادل نے راکھی ساونت کے خلاف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) کی دفعہ 67 (اے) کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 500، 504 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ بتا دیں کہ راکھی نے گزشتہ سال عادل کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ چند ماہ کے بعد دونوں کے درمیان دراڑیں آنا شروع ہو گئیں اور راکھی نے عادل کے خلاف گھریلو تشدد، ایکسٹرا میریٹل افیئر اور اسے ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ راکھی نے دعویٰ کیا کہ عادل نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ عادل کو ممبئی پولیس نے فروری 2023 میں گرفتار کیا تھا۔ پانچ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ عادل نے اب سومی خان سے شادی کر لی ہے، جو ‘بگ باس’ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔