اصل مدعا بے روزگاری، غریبی، مہنگائی، تعلیم اور صحت عامہ کا ہے، جن پر مودی نےکچھ نہیں کیا: تیجسوی یادو

TAASIR :– S M HASSAN –19 APRIL

تیجسوی نے اعلان کیا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنی تو 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ بجلی فری میں ملے گی۔
 ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ کے قلب میں واقع نیتاجی سبھاش اسٹیڈیم میں انڈیا اتحاد کے زیر اہتمام آر جے ڈی امیدوار شاہنواز عالم کی نامزدگی کم ریزولیوشن اجلاس میں سابق ڈپٹی سی ایم کم اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو وی آئی پی قومی صدر مالے مکیش ساہنی کے بیٹے، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ منوج جھا، قومی پرنسپل جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے شرکت کیں جبکہ اس موقع پرانڈیا الائنس آف سیمانچل کے کئی لیڈر،  سابق ایم ایل اے، تنظیمی عہدیدار، مقامی لیڈران اور ارریہ کے لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ وہاں جمع ہوئی۔ اس موقع پراپنی تقریر کے دوران تیجسوی یادو نے عوام سے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔  ہماری حکومت بنی تو ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔  تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کے بارے میں ایک گانا گاتے ہوئے کہا مودی جی آپ دھوکے باز ہیں!، وعدے کرکے بھول جاتے ہیں!، جس پر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر خوب خوب داد دی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا ہے اسے نہیں بھولیں گے اور لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔  ناراض ہونے والوں کو سمجھانا ہو گا، شاہنواز عالم میرے بھائی ہیں اور انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب کرانا چاہیے، اب ارریہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ ارریہ ضلع میں سیلاب کا مسئلہ ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔  یہاں سے دوسری ریاستوں میں ہجرت کرنے والے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا جائے گا۔  یہاں صنعتیں لگائی جائیں گی۔” سابق مرکزی وزیر مملکت، سیمانچل کے گاندھی کے بیٹے، ارریہ لوک سبھا سے آر جے ڈی امیدوار، سابق وزیر اور جوکی ہاٹ کے ایم ایل اےشاہنواز کےپرچۂ نامزدگی تقریب  میں چلچلاتی دھوپ کے دوران تیجسوی یادو کو دیکھنے اور
 سننے کے لئے تین گھنٹے سے لوگوں نےانتظار کیا، اس موقع پر مکیش ساہنی نے کہا بی جے پی والے
مجھے دھوکہ دیا لیکن انڈیا اتحاد نےمیرے ساتھ احترام کرنےکا کام کیا ہے، موقع پر آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر راکیش روشن نے اسٹیڈیم میں موجود جم غفیر سے تیجسوی یادو کا ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی ترقی صرف آر جے ڈی ہی کر سکتی ہے، کیونکہ تیجسوی یادو غریبوں کے درد کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شاہنواز عالم کو بھاری اکثریت سے جیتانے کی اپیل کی۔ اس تقریب میں اسٹیج پر انڈیا اتحاد میں سےآر جے ڈی، کانگریس، وی آئی پی اور آپ کے درجنوں رہنما موجود تھے۔  جس میں سابق ایم پی سکھدیو پاسوان، ایم ایل اے شکیل خان،عابد الرحمن، رکن الدین، سابق ایم ایل اے اور کانگریس پارٹی کے ضلع صدر ذاکر انور، ایم ایل اے انیل یادو، نوجوان آر جے ڈی لیڈر ڈاکٹر راکیش روشن، سابق ایم ایل اے آنندی یادو کے بیٹے، آر جے ڈی ضلع صدر منیش یادو، جگدیش جھا گڈو، بلاک آر جے ڈی صدر ایم نسیم، اس کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ لولی نواب کمال حق، افسانہ حسن، بھولا تیواری، وجے سنگھ یادو، چندر بھوشن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی عوام سے شاہنواز عالم کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔  اس موقع پر آر جے ڈی امیدوار شاہنواز عالم نے لوگوں سے ان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ایک بار موقع دیں، میں ارریہ کی تقدیر اور تصویر دونوں کو بدلنے کا کام کروں گا۔ سیمانچل ضلع ایک سرحدی علاقہ ہے۔ سیلاب ہر سال آتا ہے، ابھی تک اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا ہے، سیلاب کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔  ہماری توجہ ہجرت کو روکنے پر ہو گی۔ آپ نے مزید کہا کہ پانچ سالوں سے لوگ ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن آج تک یہ تعمیر نہیں ہوسکی ہے۔ پروگرام کا انعقاد آر جے ڈی کے ترجمان گڈو جھا اور آر جے ڈی ضلع صدر منیش یادو نے کیا۔ آر جے ڈی لیڈر محمد بشیر الدین اویناش آنند، چندن سنگھ اور تنزیل، پرویز عالم، سشیل بسواس، سدھیر یادو وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تیجسوی شاہنواز کے پرچۂ نامزدگی کے بعد ہیلی کاپٹر سے ارریہ کے آزاد اکیڈمی کے میدان تک پہنچے، یہاں سے آپ گاڑی سے نیتاجی سبھاش اسٹیڈیم میں منعقد پرچۂ نامزدگی تقریب میں پہنچے، جہاں آپ نے آخر میں کہا کہ انڈیا اتحاد جیتےگی تو آئندہ پندرہ اگست کو بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے کا کام کرے گی، اسی تقریب میں آنندی یادو کے بیٹے نے آرجےڈی جوائن کرکے اس کی ممبر شب حاصل کی۔آخر میں بڑی بھیڑ کے لئے ارریہ لوک سبھا امیدوار شاہنواز نے دل کی گہرائیوں سے ممنونیت اور مشکوریت کا اظہار کیا۔