تاثیر،۱۵ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 15 اپریل : انتخابی ٹریننگ کے دوران مدرسہ کے ایک استاذ کی موت کا معاملہ پیر کے روز سامنے ا?یا ہے جس کے بعد اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ معاملہ شہر کے مارواڑی کالج کا ہے، جہاں ا?ئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اساتذہ کو ٹریننگ دی جا رہی تھی۔ اسی درمیان میں ایک درسہ کے استاذ، کالج کے ہی باتھ روم میں گرے ہوئے پائے گئے، جس کے بعد دیگر اساتذہ کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ تفتیش کے دوران استاذ مردہ قرار دئے گئے۔متوفی کی شناخت مولانا اقبال نوری کے طور پر ہوئی ہے جو کہ دیگل بینک بلاک کے سنی منگورہ کے رہنے والے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ان کو ایمبولینس کی مدد سے صدر اسپتال پہنچایا۔ فی الحال موت کی وجہ واضح نہیں ہے، واقعہ کے بعد گاو?ں میں غم کا ماحول ہے۔ضلع الیکشن افسر تشار سنگلا نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی مکمل معلومات لی۔ تاہم گھر والے پوسٹ مارٹم کے لیے راضی نہیں تھے۔ جس کے بعد کافی دشواری کے بعد پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔

