بارا چکیا مشرقی چمپا رن
رپورٹ نمائندہ
چمپار ن کے مشہور سرجن اور منظر ہاسپیٹل موتی ہاری کے ایم ڈی ڈاکٹر منظر نسیم نے بوائز ہائی اسکول کے پیچھے امبیڈکر نگر چکیا میں ایک مفت میڈ یکل کیمپ اور بیداری مہم کا افتتاح کرتے ہُوئے کہا کہ ڈاکٹر کا اہم ترین فریضہ اِنسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبہ کے تحت اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریبوں کو مفت علاج کی سہولت دستیاب ہو سکے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر منظر نسیم نہ صِرف ایک ماہر جراح ہیں بلکہ ایک سماجی خدمتِ گار اور سیاسی مشیر کار بھی ہیں۔اُن کے اندر ملکو ملّت کے بہُت کچھ کرنے کا جذبہ ہے۔اسی جذبہ کے پیشِ نظر انھونے نے ضلع کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ذریعہ غریبوں کی خدمت کا اہم اور قابل ذکر فیصلہ کیا ہے۔موصوف کے چکیا آمد پر اُن کا پُرجوش استقبال جنتا الیکٹرک مال کے پروپرائیٹر بھائی مشتاق عالم اور بھائی اشتیاق عالم نے کیا۔اس موقع پر چکیا کی اہم شخصیت اجے دیو،راشٹریہ جنتا دل کے نیتا فروغ عالم جامی,سابق مکھیا محمد علی،سیاسی و سماجی شخصیت مقصود عالم انصاری بھی موجود تھے۔مریضوں کا علاج ڈاکٹر منظر نسیم کے ساتھ ڈاکٹر کملیش کمار,ڈاکٹر منتوش کمار سہنی،ڈاکٹر تبریز عالم، ڈاکٹر نرگس زماں اور دیگر ڈاکٹرس نے بھی کیا۔

