تاثیر،۱۸ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) م رخہ 17 اپریل بروز بدھ کی دیر شام تک، بھاجپا لیجسلیٹیو کونسلر محترمہ نویدیتا سنگھ کے خیر خواہوں،مداحوں اور بھاجپا کارکنوں نے سہسرام میں انکی نجی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ۔ نویدیتا سنگھ کے شوہر ایڈوکیٹ سنیل سنگھ کی سالگرہ بھی ایک ساتھ دھوم دھام سے منائی گئی ۔ بھاجپا کے ضلع میڈیا انچارج انجینیئر پلکیت سنگھ کے ساتھ سبھی نے مسٹر سنگھ اور مسزسنگھ دونوں کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعائیں کیں ۔ اس موقع پر سابق ضلع صدر پرمود سنگھ نے کہا کہ نویدیتا سنگھ ایک ہنرمند لیڈر ہیں اور ہر مزاہب کے لوگ انکے سماجی کاموں سے متاثر ہیں ۔ اس موقع پر امیت راٹھور، پربھاکر تیواری، بلونت سنگھ، انیمیش سنگھ، ایڈوکیٹ کملیش سنہا، انشو سنگھ، رجنیش سنگھ، راجیو سنگھ، دیویہ پرکاش تیواری وغیرہم کے ساتھ کئی صحافیوں، سماجی شخصیات اور سینکڑوں لوگوں نے انہیں مبارکبادیاں دیں ۔

