تحریک پیام انسانیت کی طرف سے ضرورت مند بیواٶں اور غریبوں میں رمضان کٹ تقسیم

تاثیر،۲اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار۔(احمد حسین قاسمی) کل گزشتہ ضلع کٹیہار کے بلاک اعظم نگر چولہر پنچایت کی بہت ہی متحرک وفعال تنظیم تحریک پیام انسانیت کی طرف سے سالہاٸے گزشتہ کی طرح اس سال بھی رمضان کٹ تقسیم کیاگیا جس میں چوڑا چینی کھجور سیوی، چنا وغیرہ شامل ہے یہ تحریک بلا امتیاز مذھب وملت ضرورت مندوں تک تعاون پہنچاتی ہے اس تنظیم نےبہت ہی قلیل مدت اور کم عرصے میں بہت زیادہ نیک نامی وشہرت حاصل کرلی ہے ۔سینکڑوں افراد تک اس کی امداد پہنچ چکی ہے اور تاہنوز پوری ایمانداری وحوصلہ اور اولوالعزمی کے ساتھ یہ تنظیم اور کارواں سرگرم عمل ہے۔اس کے بڑے منصوبے ہیں ۔اور جس حکمت عملی کے ساتھ یہ تنظیم کام کررہی ہے اس کے روشن مستقبل کی دلیل ہے ۔غریب بچیوں کی شادی غریب بیماروں کے علاج میں بھی یہ تنظیم حتی المقدور حصہ لیتی ہے اور الحمد للہ اب عوام میں مقبول ومعتمد بن چکی ہے۔اس تنظیم وتحریک کے روح رواں اور سالار کارواں جناب مولانا عبدالکریم صاحب مظاہری پوری دیانت وخلوص کے ساتھ اپنا کام کررہے ہیں اور اپنے رفقاٸے کار خصوصا جناب فرہاد صاحب ،سلمان صاحب ،عمادالاسلام صاحب فیروز عالم صاحب ودیگر ممبران کاحوصلہ بلند کٸے ہوٸے ہیں اور کام لے رہے ہیں ۔واضح ہوکہ اس میں کوٸی بیرونی ممالک یا بڑی کمپنی وغیرہ کی فنڈنگ نہیں ہے ۔گاٶں اور اطراف کے ہی اراکین ومخیرین کا تعاون شامل ہے ۔بہت جلد رجسٹریشن کاکام بھی مکمل کرلیاجاٸے گا ۔اور داٸرہ وسیع ہوگا ان شااللہ۔