تاثیر،۲۶ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تین مئ تک بھرے جائیں گے نامزدگی کے پرچے
چھپرہ (نقیب احمد)
20۔سارن لوک سبھا انتخابی حلقہ کے لیے آج جمعہ کو نوٹیفکیشن ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر اور ایس پی ڈاکٹر گورو منگلا نے کلکٹریٹ جلسہ گاہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔انہوں نے بتایا کہ سارن لوک سبھا کے لئے آج سے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔نامزدگی کی آخری تاریخ تین مئی مقرر ہے۔اس درمیان این آئی ایکٹ کے تحت اعلان شدہ تعطیل 27و28اپریل اور یکم مئی کو نامزدگی قبول نہیں کئے جائیں گے۔نامزدگی کا وقت 11 بجے صبح تا 03 بجے شام تک مقرر ہے۔ڈی ایم نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے جاری شیڈول کے مطابق پانچویں مرحلے میں سارن حلقہ کا انتخاب منعقد ہے۔پروگرام کے تحت آئندہ 04 مئی کو اسکروٹنی یعنی نامزدگی کے پرچوں کی جانچ کی جائے گی اور 06 مئی تک کوئی بھی پرچہ بھرنے والا نام واپس لے سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سارن لوک سبھا کے کے ریٹرننگ آفیسر اے ڈی ایم ایس ایس پانڈے نوٹیفائی ہیں۔ان کے دفتر میں ہی پرچہ نامزدگی داخل ہونگے۔ان کی مدد کے لیے 06 معاون آر او مقرر ہیں۔سارن کے لئے 20 مئی کو صبح 07 تا شام 06 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔جس کے لئے کل 1776 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔سارن لوک سبھا حلقہ میں کل 17 لاکھ 94 ہزار 353 ووٹر ہیں۔جنمیں 09 لاکھ 40 ہزار 376 مرد،08 لاکھ 53ہزار 968خواتین اور 09دیگر ووٹر شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں کل 05 ہزار 719 سروس ووٹر اور 17 ہزار 468 معذور ووٹر کی بھی تعداد شامل ہیں۔ڈی ایم نے بتایا کہ کل منظور شدہ 06 قومی پارٹی اور 05 ریاستی پارٹیوں کے امیدوار کو ایک پرپوزر اور آزاد امیدواروں کو 10 پرپوزر دینا ہوگا۔جو اسی انتخابی حلقہ کے ووٹر ہونے چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ جنرل ذات کے امیدوار کو 25 ہزار اور ریزرو ذات کے امیدوار کو 12 ہزار روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔پریس کانفرنس میں موجود ایس پی ڈاکٹر گورو منگلا نے کہا کہ نامزدگی کے دوران لا اینڈ آرڈر اور ٹریفک کنٹرول کے ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ کو سختی سے نافظ کیا جائے گا۔نامزدگی کے وقفہ کے دوران تھانہ چوک اور میونسپل چوک کے درمیان گاڑیوں کی آمد و رفت ممنوع رہے گی۔وہاں ڈراپ گیٹ لگائے گئے ہیں۔وہاں سے آگے امیدواروں کی صرف تین گاڑیوں کو اندر آنے کی اجازت دی جائے گی۔وہیں آر او جمبر میں امیدوار سمیت کل پانچ افراد ہی داخل ہو سکتے ہیں۔ٹریفک کے مدنظر عام شہریوں کو ہونے والی پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیسے اور طاقت کے استعمال کو روکنے کے لیے فلائنگ اسکواڈ ٹیم اور اسٹیٹیک سرویلانس کے الگ الگ 30۔30ٹیم بھی بنائے گئے ہیں۔جبکہ 10 مقامات پر چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں۔پریس کانفرنس میں سیٹی کمشنر سمیت کمار،اے ڈی ایم کم آر او ایس ایس پانڈے،ڈپٹی الیکشن افسر جاوید اقبال،اسسٹنٹ الیکشن افسر اخلاق انصاری،ڈی پی آر او روندر کمار وغیرہ موجود تھے۔

