!شرد پوار نے مودی کو یاد دلائی پٹرول کم کرنے کی انکی گارنٹی ،کہااب تک توالٹاہی ہوا

تاثیر،۱۶       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 16 اپریل:شرد پوار نے وزیر اعظم نریندرمودی کو پٹرول کے نرخوں پرانکی دی ہوئی گارنٹی کی یاد دلائیاور کہا کہ، یہاں تو کچھ اور ہو رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے این سی پی شرد چندر پوار دھڑے کے لیڈر شرد پوار بی جے پی، مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شرد پوار نے دعویٰ کیا کہ کسانوں اور عام لوگوں کے ذہنوں میں موجودہ مودی حکومت کے خلاف شدید غصہ ہے۔ انھوں نے داؤد میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی کو انکی پٹرول کی قیمت کم کرنیکا وعدہ یاد دلایا۔شرد پوار نے کہا کہ ،مودی نے 2014 میں ریاست کی باگ ڈور سنبھالی اور پھر اعلان کیا کہ 50 دن کے اندر پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد کمی کروں گا۔ اس کے اعلان کو 3 ہزار 650 دن ہو چکے ہیں۔ اس حساب سے 2014 میں ایک لیٹر کی قیمت 71 روپے تھی، اگر اسے 50 فیصد کم کرنے کا کہا جائے تو کم از کم 35 روپے ہونا چاہیے تھا۔ لیکن اب یہ قیمت 100 سے 106 روپے ہے۔ اس کا مطلب ایک ہی کہ کہا کچھ اور کیا کچھ اور۔ ہماری ماں بہنیں ہمارا گھر سنبھالتی ہیں۔ انہیں گیس کی ضرورت ہے۔ اس دوران ہر طرف گیس کی قیمتیں کم کرنے کے اشتہارات تھے۔ 2014 میں ایک سلنڈر کی قیمت 410 روپے تھی، آج 1160 روپے ہے۔ کیا قیمت کم ہوئی؟ یہ سوال شرد پوار نے براہ راست پوچھا۔وزیر اعظم مودی بارامتی آئے تو انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ شرد پوار کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ اب مجھے اپنی انگلی کی فکر ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چندر پور اور رام ٹیک میں جلسوں کے دوران اانہوں نے ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار پر تنقید کی۔ اسی کی بنیاد پر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 2014 میں ان کا وعدہ یاد دلایا گیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ مجھے اپنی انگلی کی فکر ہونے لگی ہے۔
شرد پوار نے مزید کہا کہ اس دوران مخالفین کے پاس کہنے کو اور کچھ نہیں ہے۔ پچھلی بار لیڈ نہیں تھی، اب لیڈ ہے۔ انڈیا الائنس ایک وقت میں ایک سیٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔ آئیے ایک ایک کر کے مودی کی سیٹیں کم کریں، پارلیمنٹ میں مودی کی تعداد کم کریں، ان کی طاقت کو کم کریں۔