تاثیر،۱۸ اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں ،18 اپریل :،جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے اپوزیشن جماعتوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی پوری طرح سے بدعنوانی، اقربا پروری اور بے ایمانی سے بھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے فریب سے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو تباہ کر دیا ہے اور اب یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی ہے جو ان سنگین غلطیوں کو درست کر رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں کے تمام ترقی پر مبنی ریکارڈ کے ساتھ، بی جے پی ادھم پور-ڈوڈہ کٹھوعہ پارلیمنٹ سیٹ پر کلین سویپ کرنے کے لئے تیار ہے۔ رویندر رینا نے ضلع رامبن میں اپنی متعدد عوامی میٹنگوں کے دوران این سی کانگریس اور پی ڈی پی کی قیادت والی ماضی کی حکومتوں پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کو جذباتی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں نے نوجوانوں، خواتین اور مہاجرین، پہاڑیوں، ایس ٹی، ایس سی، اور او بی سی جیسی کمیونٹیز کے حال اور مستقبل کو بری طرح نقصان پہنچایا اور خوبصورت ریاست کو متعدد طریقوں سے نقصان پہنچایا۔ عوام سے خطہ میں امن اور ترقی کے لیے ووٹ دینے اور تفرقہ انگیز طاقتوں کو شکست دینے کے لیے کہتے ہوئے، رینا نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو کثیر جہتی نقطہ نظر سے ترقی دینے کا وڑن لایا ہے۔مودی حکومت نے نئے میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، پیرا میڈیکل کالج، آئی آئی ٹی ،ایمز ، کینسر اسپتال، ڈگری کالج، اور انجینئرنگ کالج، نئی انڈسٹریل اسٹیٹس، ای بسیں، بڑی سرمایہ کاری، سمارٹ سٹی، سڑکیں، ہائی ویز دیے ہیں۔ رینا نے تمام ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ ادھم پور-ڈوڈہ کٹھوا پارلیمنٹ سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں بڑے پیمانے پر ووٹ دیں۔

