پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھےتیجسوی :وزیر اعلیٰ

تاثیر،۲۹       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ارریہ 29 اپریل : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ارریہ میں این ڈی اے اتحاد کے بی جے پی امیدوار پردیپ سنگھ کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تیجسوی پرساد کی قیادت میں عظیم اتحاد کے ساتھ حکومت بنی تو یہ لوگ سب کچھ تباہ کرنا چاہتے تھے۔ وہ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دے کر انہیں خود کفیل بنایا گیا، تعلیم اور صحت سے لے کر ہر چیز کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیا گیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد اور والدہ کو موقع ملا تو انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ 2005 سے 2020 تک ریاستی حکومت نے 8 کو سرکاری نوکریاں دی ہیں۔ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کام کیا۔ 2020 کے بعد 10 لاکھ سرکاری نوکریاں اور 10 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف تھا۔انہوں نے کہا کہ چار لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں ایک لاکھ کا کام مکمل ہونے والاہے اور 3 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ہم نے بی جے پی کے ساتھ مل کر بجلی ، پانی ، بیت الخلا ، ہر گلی میں پکی نالی اور سات نشچئے یوجنا کے تحت کیا کام کیا؟
اس سے پہلے کھگڑیا میں ایل جے پی (رام ولاس) پرچوتی امیدوار راجیش ورما کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کا نام لیے بغیر لالو خاندان پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالو خاندان صرف اپنے خاندان کے بارے میں سوچتا ہے۔ جبکہ میرے لیے پورا بہار میرا خاندان ہے۔ نہ میں نے اپنے خاندان کو آگے بڑھایا اور نہ ہی وزیراعظم نے اپنے خاندان کو ا?گے بڑھایا۔
انتخابی جلسہ عام سے بہار حکومت کے وزیر وجے کمار چودھری ، این ڈی اے امیدوار پردیپ کمار سنگھ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔