ارریہ لوک سبھا سے کل 9/امیدوار انتخابی میدان میں برقرار

تاثیر،۲۲       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کل نام واپسی کےآخری دن مقررہ وقت تک کسی نے اپنا نام نہیں لیا واپس :- عنایت خان

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ارریہ پارلیمانی حلقہ نمبر 09 کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کی تاریخ 07 مئی 2024 کو مقرر ہے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے طے کردہ شیڈول کے مطابق پرچۂ نامزدگی کی تاریخ 12 اپریل 2024 سے 19 اپریل 2024 تک مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ 20 اپریل 2024 کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال کے بعد کل 29 نامزد امیدواروں میں سے20/ امیدواروں کی پرچۂ نامزدگی مختلف کمییوں کے سبب رد کر دیئے گئے تھے جبکہ 09 امیدواروں کو بالترتیب نامزد کیا گیا تھا (i) قومی سطح پر تسلیم شدہ اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں، بہوجن سماج پارٹی سے شری غوث الاعظم، بھارتی جنتا پارٹی سے شری پردیپ کمار سنگھ، راشٹریہ جنتا دل سے شری شاہنواز عالم (ii) رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں (قومی طور پر تسلیم شدہ اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے علاوہ) کے ممبران میں بھارتیہ مومن فرنٹ سے محمد اسماعیل، دی نیشنل روڈ میپ پارٹی آف انڈیا سے شری جاوید اختر، (ⅲ) دیگر آزاد امیدواروں میں اکھلیش کمار، مشتاق عالم، محمد مبین الحق، شری شتروگھن پرساد سمن کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے اور بقیہ 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف غلطیوں کی وجہ سے مسترد کر دیئے گئے۔یہ تمام جانکاریاں الیکٹورل آفیسر 09 ارریہ پارلیمانی حلقہ کم ضلع مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان نے کلکٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں منعقدایک پریس کانفرنس کے ذریعہ مختلف اخباری نمائندوں کو دی،آپ نے مزید بتایا کہ جن امیدواروں کے پرچۂ نامزدگی رد ہوئے ہیں ان میں سے کسی پرچے میں ایک اور کنہیں کے پرچۂ نامزدگی میں کئی غلطیاں تھی اور پرچۂ نامزدگی کے بعد امیدواروں کو بتا دیا گیا تھا کہ اسکٹنی کی تاریخ کو دس بجے تک آکر اپنی غلطی کی اصلاح کر لیں، مگر آخری وقت تک کوئی بھی امیدوار اپنی غلطی کی اصلاح کے لئے متعلقہ آفس تک نہیں پہنچے، آخرکارالیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق ان کے پرچۂ نامزدگی رد کردیئے گئے۔ انتخابی نشانات کے متعلق پوچھے جانے پر محترمہ عنایت خان نے بتایا پریس ریلیز کے ذریعہ آپ لوگو کو اسی تفصیلات فراہم کرادی جائےگی۔