جن سوراج مشن ،ایک کروڑ مہم کو باجپٹی بلاک کے ہر گھر تک پہنچانے پر دیا گیا زور

تاثیر،۲۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
 سیتامڑھی ضلع کے باجپٹی بلاک آفس میں باجپٹی کے کوآرڈینیٹر گیان وردھن  کی صدارت میں بلاک کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جن سوراج مشن ایک کروڑ مہم کو باجپٹی بلاک کے ہر گھر تک پہنچانے پر مرکزی توجہ دی گئی۔ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے اور تنظیم کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ضلع صدر نول کشور راوت، تنظیم کے جنرل سکریٹری اودھیش کشواہا، ضلعی دفتر انچارج سرفراز انجم ، ضلع یوتھ صدر رضا اللہ لڈن، ضلع ترجمان سرپنچ اصغر علی چوہدری، محمد شہاب الدین سمیت کئی بلاک کے عہدیداران موجود تھے۔