تاثیر،۲۸ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ،28/مئی (تاثیر بیورو) عالمی یوم بھوک منانے کے لئے دنیا کے چھٹے سب سے بڑے جیولری گروپ مالابار گروپ نے CSR کے تحت کلکتہ کے مختلف حصوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کرنے کا عزم اٹھایا ہے۔ ملک بھر میں ضرورت مندوں کو روزانہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لئے مالابار گروپ کا پروگرام ‘ہنگر فری ورلڈ’ پروجیکٹ کے تحت مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز اسٹور، کمک اسٹریٹ اور کانکور گاچھی نے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شہر میں کھانا تقسیم کیا۔”بھوک سے پاک دنیا” پراجیکٹ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے زیرو ہنگر کے ساتھ منسلک، جو ضرورت مندوں کو روزانہ کھانا فراہم کرنے اور بھوک کے خلاف عالمی جنگ میں حصہ لینے کے لیے وقف ہے۔کلکتہ کے مختلف حصوں میں تقریباً 3500 فوڈ پیکٹوں کو تقسیم کیاجاتا ہے، کل 5700 فوڈ پیکٹ مشرقی خطے میں، بشمول مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ اور اس کا مقصد مزید شہروں تک پھیلانا ہے۔

