ٹریکٹر پلٹنے سے بچے کی موت

تاثیر،۲۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش ) شہر کے سوہ سرائے تھانہ حلقہ کے سنگت پر محلہ میں اینٹ سے بھری ٹریکٹر پلٹ جانے سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔ اس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ محلے میں ٹریکٹر ڈرائیور کے ذریعہ اینٹ کو اتارا جارہا تھا۔ اسی درمیان ٹریکٹر کا ڈالا پلٹ گیا۔ جسکے زد میں آنے سے چار سالہ بچہ پریانشو کمار کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پولس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیا۔ اور پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو صدر اسپتال بھیج دیا۔