بالوماتھ میں انجمن فروغ اردو کے زیر اہتمام میٹرک ؍انٹر حوصلہ افزائی پروگرام 9جون کو

تاثیر،۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالوماتھ : آج بتاریخ 8مئی 2024 کو حافظ محمد الفاتح کے دولت کدہ پر ایک میٹنگ انجمن فروغ اردو کی منعقد کی گئی جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیاگیا کہ لاتے ہار ضلع کے بالوماتھ میں انجمن فروغ اردو کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر میڈیٹ 2024میں 60فیصد کے اوپر نمبرات( اردو مضمون ) میں لانے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی ’’برائے تحفظ اردو زبان ۔(بہ یاد )ڈاکٹر مولانا نیّر اقبال قاسمی ‘‘پروگرام آئندہ 9؍جون 2024 بروز اتوار کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ ریاست کے ذمہ داران بالوماتھ تشریف لائیں گے اور اس میں اردو مضمون کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں تین تین ٹاپروں کو سرٹیفکٹ، مومینٹو،میڈل اور بقیہ طلبہ و طالبات کے لیے حوصلہ افزائی سرٹیفکٹ دینے کاکام کیاجائے گا۔ اس نشست میں خصوصی طور سے ماسٹر محمد مرشد ندوی ، حافظ محمد الفاتح، مولانا عبدالواجد چتریدی،مولانا وسیم اکرم ندوی، حافظ محمد سالم یوسف ، ابوذر،محمد توفیق کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔