بہارمیں شدید گرمی سے ملے گی راحت، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ جاری کیا

تاثیر،۳۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 31 مئی:۔ بہار میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والاہے۔ مسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد لوگوں کو را حت ملنے والی ہے۔ آج جمعہ کے روز راجدھانی پٹنہ میں بادلوں کے درمیان ہوا میں ٹھنڈک سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پٹنہ ، بھوجپور ، دربھنگہ سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق بھاگلپور ضلع کے کچھ حصوں میں ا?ئندہ دو سے تین گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ 40-50 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہواکے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔اس کے لئے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بانکا ضلع کے کچھ علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون سے موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔ بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 24 گھنٹوں کے بعد ریاست میں موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔ جمعرات کے روز اورنگ ا?باد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق جمعہ کے روز پٹنہ ، مونگیر ،بانکا ، لکھی سرائے ، بیگوسرائے ، کھگڑیا ، بھاگلپور ، سپول ارریہ اور دیگر اضلاع میں بارش کو یلو اوراورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ بہار میں سورج کی تپش نے کئی لوگوں کی جان لے لی ہے۔ ریاست میں شدید گرمی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات اے ایس ا?ئی اور جوان اور دیگر شامل ہیں۔