دہلی ، لکھنؤ اور حیدرآباد سے بہار کے مزید 449 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ

تاثیر،۱۶       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے دہلی ائیرپورٹ پر بہار کے عازمین حج کو کیا رخصت
(پٹنہ 17؍مئی) حج 2024 کے لئے مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کولکاتہ اور بینگلور امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے عازمین حج کی روانگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مورخہ 17مئی کو دہلی، لکھنؤ اور حیدر آباد سے بہار کے عازمین حج مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے فلائٹ نمبر SV-3765کے ذریعہ بہار کے 290عازمین حج ، لکھنؤ امبارکیشن پوائنٹ سے فلائٹ نمبر SV-3851 کے ذریعہ بہار کے 67عازمین حج اور حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے فلائٹ نمبر SV-3751 کے ذریعہ بہار کے 92عازمین حج مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئے۔ سبھی امبارکیشن پوائنٹ پر بہار کے عازمین حج کی معاونت اور اُنکی رہنمائی کے لئے بہار ریاستی حج کمیٹی کے عملے موجود ہیں۔ اس سے بہار کے عازمین حج کو کافی سہولت ہو رہی ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کی جانب سے بھی مختلف امبارکیشن پوائنٹ پر بہار کے عازمین حج کی سہولت کے لئے کئی گئے انتظامات کا جائزہ لینے اور عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے اعلیٰ افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جن میں کولکاتہ امبارکیشن پوائنٹ پر جناب ابرار احمد خان، جوائنٹ سکریٹری اور جناب عظیم اللہ انصاری ، او ایس ڈی،محکمہ اقلیتی فلاح بہار، بینگلورو امبارکیشن پوائنٹ پر جناب خورشید انور صدیقی، چیف ایکزکیوٹیو افیسر، سننی وقف بورڈ بہار، حیدر آباد امبارکیشن پوائنٹ پر جناب دیوان جعفر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن بہار اور لکھنؤ امبارکیشن پوائنٹ پر جناب احمد محمود، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح بہار نے اپنے اپنے امبارکیشن پوائنٹ پر بہار کے عازمین حج کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح ہو کہ 9 مئی سے اب تک مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے لگ بھگ 1900عازمین حج کی روانگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
مزید جانکاری کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315 اور موبائل نمبر 9693638579، 8271463343سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔