زینتھ پبلک اسکول جوگبنی میں بارہویں یومِ تاسیس پرشاندار ثقافتی اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد۔

تاثیر،۱۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ثقافتی اور مختلف پروگراموں میں بہتر کارکردگی کرنے والے طلبہ اور طالبات انعامات سے سرفراز۔

ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ہند  ونیپال کے بارڈر پر واقع “زینتھ پبلک اسکول” جوگبنی میں یوم مدر اور 12ویں یوم تاسیس کے موقع پر زینتھ کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار ثقافتی اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باضابطہ آغاز سابق ایم ایل اے فاربس گنج  ذاکر حسین خان، اسکول کے ڈائریکٹر خورشید خان، پرنسپل کویتا خان، جوگبنی نگر پریشد کے سابق چیف کونسلر بھولا شنکر تیواری، بلوات ارریہ کے مکھیا ارشد حسین، سماجی کارکن سچیدانند ساہ نے شمع روشن کرکے کیا۔ اس کے بعد تمام مہمانوں کو شال اور گلدستے پیش کرکے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ پھر لکی یادو، عاطفہ مریم، منسونا، مناسیکا نے اپنی مترنم آوازوں میں استقبالیہ گیت پیش کیا، جسے مہمانانِ عظام نے بے حد پسند کیا۔ اس کے بعد پرنسپل کویتا خان نے اسکول کی سالانہ رپورٹ کارڈ پیش کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 2023-24 کے آخری سیشن میں ہمارے بچوں نے 10ویں اور 12ویں کے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں  100 فیصد کامیابی حاصل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے بتایا کہ دسویں جماعت کے 108 بچوں میں سے 8 بچوں نے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں جن میں جیا چورسیہ نے 96 فیصد، ویشنوی ساہ نے 94 فیصد، آدتیہ راج نے 92 فیصد، امان نے 92 فیصد، کمار نے 93 فیصد، ابھیشیک آنند نے 93 فیصد، ناصر امام نے 91، آدتیہ سوم نے 91 اور نوشاد انصاری نے 90 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنا اور اپنے اسکول کا نام روشن کیاہے۔ سالانہ رپورٹ کے بعد یہاں کے بچوں کی طرف سے بہت سے ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جن میں گنیش وندنا، جھانسی کی رانی، ملے سور ہمارا تمھارا، آسام کا بیہو ڈانس، راجستھانی ڈانس، اسکول چلے ہم، گانوں پر شاندار رقص پیش کیا گیا۔اس سب کے درمیان اسکول بینڈ پارٹی کی طرف سے ایک پیار کا نغمہ، انگلش گانا نائٹ چانس، میری ماں، تامل گانا، ریپ سانگ اور بچوں کی تقریر وغیرہ سے حاضرین بے انتہا محظوظ ہوئے۔ ڈائریکٹر خورشید خان نے اپنی تقریر میں سب کو بتایا کہ اس سال سے ہم آٹھویں جماعت سے ہی میڈیکل اور انجینئرنگ کے امتحانات کی تیاری شروع کر دیں گے، جس میں بچوں کی بنیاد رکھی جائے گی، تاکہ بچے 5 سال میں JEE اور NEET میں شامل ہو سکیں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے امتحان پاس کر سکیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ذاکر حسین خان نے کہا کہ صرف 12 سالوں میں زینتھ پبلک اسکول نے تعلیم کے میدان میں نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے بہار میں اپنی پہچان بنائی ہے۔  آخر میں گزشتہ سال اپنی اپنی کلاسوں میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو یادگاری مومنٹو سے نوازا گیا جس میں کلاس 6 کی آستھا ارپت کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پرنس جین کو بہترین حاضری میں آشیش منڈل، یس راج، سوہانی شرما، علینہ قادر کو بہترین تقریر میں، شیوانگی اور انو پریا، ادیتی سوم اور سکشم راج کو بہترین مباحثے ، نائیک راج کو بہترین موسیقی، سوگت، آیوشی، سری نندنا جی کو بہترین صفائی ، ویشنوی کماری، پریانسی پٹیل، شنیگدھا سواروپا پانڈا، آرین سونی کو بہترین ڈانسر، پرتیگیا، آستھا، نمرتا، انو، ماہی، انوشکا، پرینیتا، سریشتی، جانوی، بہترین گلوکار، لکی کماری، میانک، آروشی یادوکو بہترین کھیل ، اکبر علی، یاسر، سپریا، انکیت، پراتیکشا، عزیز اللہ کو بیسٹ ہاؤس کیپٹن، پرنسی پریا، ہریتک سنہا، انعم علی، ریشانت راج وغیرہ کوبیسٹ نیوز ریڈر کے لئےمومنٹو سے نوازا گیااور قومی ترانہ کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔