تاثیر،۲۸ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
غزہ،28مئی:غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کے روز بتایا کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں سات ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36,000 سے زائد ہو چکی ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازعے میں اب تک 36,050 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 66 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 81,026 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید بتایا کہ جنوبی شہر رفح سے آنے والے بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 45 فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں کم از کم 23 خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

