تاثیر،۳۱ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ڈی پی آر او نے تمام زونل افسران سے سڑکوں پر مکئی خشک نہ کرنے کے لئے تشہیر کرنے کی اپیل کی ہے۔
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) ضلع مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان اور پولس سپرنٹنڈنٹ مسٹر امیت رنجن نے نیشنل ہائی وے، مین روڈ کے آدھے حصے کو گھیرے میں لے کر مکئی کے دانوں کو خشک کرنے کی اطلاع پر تمام تھانوں کے سربراہوں کو مشترکہ حکم جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے علاقے کے دیہی سڑکوں پر مکئی خشک کرنے والے متعلقہ افراد / کسانوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں! ڈسٹرکٹ جوائنٹ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اکثر بتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے لوگ مکئی کے دانے کو خشک کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے کے آدھے حصے، مین روڈ اور دیہی سڑکوں کو گھیرے میں لے لیتے ہیں اور اس علاقے کو بانس کی لاٹھیوں، اینٹوں، پتھروں وغیرہ سے گھیر لیتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی جان و مال کے نقصان کے ساتھ آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اسی کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کے تمام تھانہ انچارج اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگ مکئی کے دانے کو مرکزی سڑکوں/دیہی سڑکوں پر خشک نہ کریں۔ ایسے افراد/کسانوں کو خبردار کریں گے۔ اس کے باوجود اگر وہ مکئی کے دانے کو سڑک پر خشک کرتے ہیں اور بانس کی لاٹھی، اینٹیں اور پتھر رکھ کر تجاوزات کرتے ہیں تو ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہیں دوسری جانب DPRO( ضلع پبلک ریلیشن آفیسر ) ارریہ، تمام زونل افسران اور تمام سٹی ایکزیکیٹیو افسران سے اپیل کی ہیں کہ سڑکوں پر مکئی کے دانوں کو نہ خشک کرنے کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی نگرانی کریں گے اور سب ڈویژنل آفیسر اور سب ڈویژنل پولس آفیسر ارریہ و فاربس گنج اس کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کریں گے، تاکہ گاڑیوں کے سڑک حادثات کو روکا جا سکے۔

