میرا وعدہ ہے کہ نریندر مودی تیسری بار نہیں بنیں گیوزیر اعظم: اسدالدین اویسی

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 مئی:آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں میں بار بار مسلمانوں کی توہین کرتے ہیں۔ وہ تیسری بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ اویسی نے یہ باتیں بہار کے روہتاس میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اویسی پرینکا چودھری کی حمایت میں ریلی میں آئے تھے۔اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ اے آئی ایم آئی ایم چیف نے کہا کہ ہماری بہن پرینکا چودھری کو ووٹ دیں۔ میرا وعدہ ہے کہ نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک کا اگلا وزیر اعظم نریندر مودی یا کوئی اور بی جے پی لیڈر نہ ہو۔اویسی نے وزیر اعظم مودی پر مسلمانوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے جھوٹ بولتے ہیں،جب انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں۔ وہ بار بار یہ کہہ کر برادری کی توہین کر رہے ہیں کہ مسلمان ‘منگل سوتر’ پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ ایک سچا مسلمان ہمیشہ اپنی بہنوں اور ان کے منگل سوتر کی حفاظت کرتا ہے۔اسدالد ین اویسی نے کہا کہ تیسری بار مود ی، وزیراعظم بنے تو عوام کے مسائل کوئی نہیں سنے گا۔ اگر نوجوان نوکریوں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو رام مندر کو تالے لگانے کا خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نریندر مودی کہیں گے کہ میں سب کچھ ہوں، صرف میری پوجا کرو۔ اویسی نے کہا کہ جب وہ 2014 میں آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ اچھے دن لائیں گے۔مودی نے پھر کہا کہ میں سب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ بھیج دوں گا۔ پھر انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔ 2014 چلا گیا۔ جب 2019 شروع ہوا تو مودی نے کہا تھا کہ ‘میں آپ کا چوکیدار ہوں’، جب الیکشن ختم ہوئے تو انہوں نے کہا تھا ‘میں آپ کا نوکر ہوں ‘۔ 2024 میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘میں حیاتیاتی طور پر پیدا نہیں ہوا تھا۔ خدا نے مجھے ایک خاص مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ اویسی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نریندر مودی کہیں گے کہ صرف میری پوجا کرو۔