میرٹھ کے میڈیکل کالج اسپتال میں لگی آگ

تاثیر،۳۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

میرٹھ،31 مئی: میرٹھ کے میڈیکل کالج اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے مریضوں اورعملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہیں۔چیف فائر آفیسر سنتوش کمار نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ”یہ واقعہ آج صبح پیش آیا…. 6 فائر ٹینڈر اور عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔بدھ کی رات ایک الگ واقعے میں، اتر پردیش کے علی گڑھ شہر میں متھرا روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ضلعی حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر تین فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا۔ سٹی مجسٹریٹ اوم پرکاش نے صورت حال کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہاکہ کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر وقت پر پہنچ گئیں جس سے جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔