وزیراعلی نتیش کمار کے ذریعہ کیا گیا روڈ شو، ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہوئے شامل

تاثیر،۲۷       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)وزیراعلی نتیش کمار اپنے ابائی ضلع نالندہ میں روڈشو کیا۔ روڈ شو کے دوران لوگوں کی کثیر تعدا د میں بھیڑ دیکھی گئی۔ روڈ شو کے ذریعہ ہلسہ، اسلام پور، نالندہ،بہارشریف، ہرنوت اور راجگیر کے ووٹروں کو بیدار کیا۔ اس کے قبل وزیراعلی موصوف نے اپنے امیدوار کوشلیندر کمار کے حق میں جلسہ کیا۔ وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ نالندہ سے میرا پرانا رشتہ ہے۔ ہم نے 2005/سے کام کرنا شروع کیا ہے۔ ہم نے ہر حلقہ میں ہر طقہ کے لوگوں کیلئے کام کیاہے۔ نالندہ میں آخری مرحلہ میں ایک جون کو ووٹنگ ہونا ہے۔ یہاں سے این ڈی اے امیدوار کے طورپر جدیو سے کوشلیندر کمار چوتھی مرتبہ میدان میں ہیں۔ ایسے میں ہمارے امیدوار کو کثیر ووٹوں سے کامیاب کریں۔ وہیں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی موصوف نے کہا کہ سرکار میں آنے کے بعد ہم نے آٹھ ہزار سے زائد قبرستانوں کی گھیرابندی کی۔ ایک ہزار مزید قبرستانوں کو گھیرا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مخالف پارٹیاں ایک کام بھی مسلمانوں کا نہیں کیا۔ اور وہ یہ کہتی ہے کہ مسلمان ان لوگوں کے ساتھ ہے۔ ہم مسلم طبقہ کو کہنا چاہتے ہیں کہ ان لوگوں نے کبھی کوئی کام کیا ہے کیا؟ اس لئے دائیں بائیں جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ لہذا ہمارے امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر انہیں کامیاب کریں۔ آخر میں موصوف نے کہا کہ لڑکے لڑکیوں کے لئے پوشاک منصوبہ شروع کیا۔ لڑکیوں کے لئے سائیکل منصوبہ جیسے اہم منصوبے چلاکر سبھوں کی ترقی کے لئے ہماری سرکار کوشاں رہی ہیں۔ وزیراعلی موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ذریعہ گاؤں کے کچی سڑکوں کو پکے سڑکوں میں تبدیل کرکے ہائیوے سے جوڑا گیا۔ نل جل منصوبہ کے تحت ہر گھر میں پانی پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔ جو گاؤں کے لوگ اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے انہیں بجلی مہیا کرائی گئی ہے۔ لہذا اب وقت آگیا ہمارے ہاتھوں کو مزید مضبوط کریں۔