تاثیر،۱۹ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رائے پور 19 مئی: ممبئی-ہاؤڑا روٹ پر رائے پور-ارکورا کے درمیان اتوار کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، جہاں شالیمار کرلا ایکسپریس کا ٹریک سائیڈ پر ایک کھمبا گر گیا۔ اس دوران ٹرین چل رہی تھی۔ کھمبے سے ٹکرانے سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ ریلوے کے ڈی آر ایم نے اس پورے معاملے کی جانچ کی ہدایات دی ہیں۔رائے پور کے ڈی آر ایم سے موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کو رائے پور اور ارکورا کے درمیان کولکاتا سے لوک مانیا تلک ٹرمینس (ممبئی) جانے والی شالیمار ایکسپریس (ٹرین نمبر 18030) کی ٹرین ایس6 سمیت دو سے تین اے سی ڈبوں پر بجلی کا کھمبا گر گیا۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں دو مغربی بنگال، ایک چھتیس گڑھ اور ریلوے کا ایک عملہ شامل ہے۔ ان میں سومل منڈل، مغربی بنگال (30)، نارائن باغ، مغربی بنگال، ریلوے سویپر (30) اور دیواری دھیور، جیجاپور (30) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے کے مطابق اس حادثے میں شالیمار کرلا ایکسپریس کے B-4، B-5، B-6، S-6، S-7 کو نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال ڈی آر ایم رائے پور نے پورے واقعہ کی جانچ کے ساتھ ساتھ زخمی مسافروں کے بہتر علاج کی ہدایات دی ہیں۔

