تاثیر،۲۷ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہالی وڈ کے مشہور اداکار 37 سالہ جانی ویکٹر کو لاس اینجلس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کے انتقال سے خاندان میں شدید غم وغصہ ہے۔ جان ویکٹر کے قتل نے ہالی ووڈ سینما کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جانی ویکٹر کے مداح بھی صدمے میں ہیں اور ان کے انتقال پر سوگ منا رہے ہیں۔یہ واقعہ ہفتہ 25 مئی کو لاس اینجلس میں پیش آیا۔ جانی ویکٹر پر صبح 3 بجے چوروں نے حملہ کیا۔ ان کی کار سے کنورٹر چوری کرنے آئے چوروں نے اداکار جانی ویکٹر کو گولی مار دی، حالانکہ جانی ویکٹر نے انہیں روکنے یا مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی۔ جانی کی والدہ اسکارلیٹ نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔جانی ویکٹر نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2007 میں شو آرمی ویوز سے کیا۔ اس کے بعد وہ کئی شوز میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے۔ جنرل ہسپتال کے علاوہ، جانی نے این سی آئی ایس، دی او ای، ویسٹ ورلڈ، دی پسینجرس، اسٹیشن 19، باربی ریہاب، ٹریننگ ڈے سائبریا،ایجنٹ 10، فنٹاسٹک، اینیمل کنگڈم، ہالی ووڈ گرلس، وغیرہ جیسی سیریز اور شوز میں کام کیا ہے۔

