بال مزدور کو کرایا گیا آزاد

تاثیر۸       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)نگر پنچایت سنگھواڑہ واقع ایک مستٹان بھنڈار کم ریسٹورینٹ میں چھاپے ماری کر دھوا دل نے ایک بال مزدور کو آزاد کرایا مورو تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں باشندہ بال مزدور کو چلڈرن ہوم کے حوالے کر دیا لیبر انفورسمنٹ آفیسر کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم نے چھاپے ماری کی جسمیں ایک بال مزدور کو آزاد کرایا گیا اس معاملے کو لیکر دوکان کے مالک رام پورہ گاؤں باشندہ روی بھوشن چوبے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے چھاپے ماری دل میں جالے کے لیبر انفورسمنٹ آفیسر منیش کمار ، نارد منڈل ، کارڈز کے نرائن مجومدار ،اجے کمار ، سندیپ کمار جھا ، چائیلڈ لائن کوآرڈینیٹر محمد سوبان چائیلڈ پروٹیکشن آفیسر دنیش کمار ،الوک کمار وغیرہ شامل تھے تھانہ صدر منوج کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر مزید کاروائی کی جا رہی ہے