ہندستانی گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی لائیوفیڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے

تاثیر۱       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم جون : ہندوستانی شطرنج کے گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی نے فرانسیسی ٹاپ 16 کلب چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کے بعد جمعہ کو لائیو فیڈے رینکنگ کے ٹاپ 5 میں جگہ بنائی۔
20 سالہ ارجن، جن کا تعلق وارنگل سے ہے، نے پہلے دو راونڈ میں ہم وطن پنٹالا ہری کرشن اور جرمنی کے وٹالی کونن کو شکست دی۔ اس کے نتیجے میں، ان کی لائیو ریٹنگ 2767.5 ہے اور وہ عالمی نمبر چارنیپومنیاچی سے صرف چند پوائنٹ پیچھے ہے۔ڈی گوکیش، جنہوں نے فیڈے کینڈیڈیٹس میں کامیابی حاصل کی اور وہ ڈنگ لیرن کو ورلڈ چیمپئن شپ خطاب کے لیے چیلنج کریں گے، 2763 کی درجہ بندی کے ساتھ ساتویں نمبر پر کھسک گئے۔پانچ بار کے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند 2749 ریٹنگ کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ آر پرگنانند 2748.9 کی ریٹنگ کے ساتھ ایک مقام اوپر 13ویں نمبر پر آگئے۔میگنس کارلسن 2827.2 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔