ایس پی کی سستی کی وجہ سے ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہوئے

تاثیر۲۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ 20 جولائی :۔ غیر قانونی طور پر ریت جمع کرنے والے مافیا نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس میں ایک پولیس اہلکار کا سر پھٹ گیا، جسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میسکور بلاک علاقے کے پاوائی گاؤں میں واقع بالو گھاٹ پر مافیا اور میسکور پولس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اہلکار ریت کے بیلچے سے ٹکرانے سے زخمی ہوا۔
تھانہ انچارج نے بتایا کہ ریت مافیا کے حملے میں انوج دوبے نامی پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ اس معاملے میں حملہ آور آشیش کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے کے بعد جرائم پیشہ افراد کی ٹیم گاؤں میں چھپنے کے لیے گئی تھی جسے پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، نوادہ ضلع کے کئی ریت کے گھاٹوں پر مافیا عناصر کھلے عام ریت کی چوری کر رہے ہیں۔ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ اگر نوادہ کے ایس پی کو فون کیا جائے تو وہ فون بھی نہیں اٹھاتے جس کی وجہ سے ضلع میں افراتفری کا ماحول ہے۔ شانتی پریہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے نوادہ کے ایس پی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔