ایک کروڑ مالیت کی اسمیک کے ساتھ 3اسمگلر گرفتار، بین ریاستی گروہ کاانکشاف

تاثیر۱۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ، 19 جولائی:بہار کی سارن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمیک اسمگلنگ گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔جس کی بنیاد پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تین اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے برآمد اسمیک کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ فی الحال پولیس تمام اسمگلروں سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔
اس معاملے کے بارے میں سارن کے ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش نے بتایا کہ مفصل تھانہ علاقے کے وشن پورہ میں واقع ہردوار سنگھ کی بند چمنی کے پاس کچھ مجرم جمع ہوئے تھے۔جس کو لیکر پولیس کو منشیات کی خرید و فروخت کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ایس پی کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس ٹیم میں شامل سب ڈویزنل پولیس افسر صدر 1 راج کشور سنگھ کی قیادت میں مفصل تھانہ انچارج وشال ا?نند کے ساتھ دیگر پولیس افسران نے چھاپہ ماری کی۔ جس میں تمام منشیات اسمگلروں کو منشیات اور قابل اعتراض موادکے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں اسمیک برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے چھاپہ مار ی کر موقع سے تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ اس میں بھوجپور کے سنگھی تھانہ کے گلاب چند رام کا بیٹا کنہیا کمار، سارن کے مرہورا تھانہ کے بچو پرسادکا بیٹا وجے کمار اور نئی بستی روجا پوکھرا تھانہ کے بندا سنگھ کا بیٹا منا کمار شامل ہیں۔
گرفتار سمگلروں سے 1 کلو 100 گرام منشیات، 80 گرام پاور، 2 کلو 800 گرام کٹ پتھر، 5 موبائل، 11 اے ٹی ایم کارڈ، مکسر گرائنڈر کا ایک پیس، دو وزنی مشینیں اور 3 موٹر سائیکل برا?مد کر لی گئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ برآمد کی گئی تمام منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ فی الحال اس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔