بالی ووڈ ستاروں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی تقریب میں شرکت کی

تاثیر۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،9 جولای :اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی تقریب پیر کو اینٹیلیا میں منعقد ہوئی۔ ان کی ہلدی کی تقریب میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران اداکاروں کے پہنے ہوئے کپڑوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ انٹیلیا میں منعقدہ اس ہلدی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
اننت اور رادھیکا کی ہلدی کی تقریب میں بالی ووڈ کے تمام اداکار ٹریڈیشنل لک میں نظر آئے۔ ہلدی کی تقریب کے کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ سلمان خان پہلی بار نیلی جینز اور پیلے رنگ کا کرتہ پہنے نظر آئے۔ اس کے علاوہ منظر عام پر آنے والی تصویر میں سلمان کے چہرے پر ہلدی لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب امبانی کی ہلدی تقریب میں اداکار رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے چہرے پر ہلدی لگی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دوسری ویڈیو میں وہ پان کھاتے نظر آ رہے ہیں۔
سلمان اور رنویر نے اس سے قبل اننت رادھیکا کی سنگیت تقریب میں پرفارم کیا تھا۔ رنویر نے سلمان کے نو انٹری گانے پر ڈانس کیا۔ سلمان نے اننت کے ساتھ’’پہلی بار ایسا ہوا ہے…. ‘‘گانے پر ڈانس کیا۔ بین الاقوامی گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کر کے تقریب کو خوب محظوظ کیا۔
اننت اور رادھیکا کی ہلدی کی تقریب میں جانہوی کپور، اننیا پانڈے، سارہ علی خان، بادشاہ اور دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی۔ ہلدی کی تقریب میں جانہوی ، اننیا، مانوشی چھلر، سارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ جانہوی نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔ سارہ نے وہاں رنگین لہنگا چولی پہنی ہوئی تھی۔
تقریب میں اننیا نے انارکلی لباس پہنا تھا۔ ان چاروں کا لک دیکھنے کے لائق تھا۔ ہلدی کی تقریب میں بھائی جان سلمان خان، رنویر سنگھ، ارجن کپور، اوری، شیکھر پہاڑیا، بونی کپور، ویدانگ رینا جیسی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
12 جولائی کو شادی:
اننت اور رادھیکا کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔ ان کی شادی کا شبھ مہورت دوپہر 3 بجے ہے۔ شادی کی تقریب اینٹیلیا میں ہوگی۔ اس کے بعد 13 جولائی کو شام 6 بجے پروقار تقریب ہوگی۔ یہ تقریب نیتا مکیش امبانی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔ آشیرواد کی تقریب ایک چھوٹی سا ریسپشن ہوگا اور اس میں صرف چند لوگ ہی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد 14 جولائی کو ایک آخری ریسپشن ہو گا، جس میں میڈیا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔