بہار اسٹیٹ کنسٹرکشن ورکر یونین کا لیبر ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف مطالبات پر کیا احتجاج

تاثیر۱۴  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفرپور(نزہت جہاں )
 بہار راجیہ تعمیر یونین تنظیم کے بینر تلے ضلع کے سیکڑوں مزدوروں نے ھفتہ کے روزضلع کے لیبر ریسورس آفس کے احاطہ میں اپنے چھ نکاتی مطالبات کے ساتھ مظاہرہ کیا، جس میں ان کا بنیادی مطالبہ یہ تھا کہ فوائد حاصل کرنے کے لیے وقت کی حد مقرر کی جائے۔ سیکرٹری بورڈ کی طرف سے تمام اسکیموں میں سے حکومت کے مقرر کردہ معیار کو ختم کیا جائے، اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی جائے، لگیسی ڈیٹا کی آن لائن مدت میں اضافہ کیا جائے، عمارت کی مرمت میں تعمیراتی کام کی فیس 20 ہزار کی بجائے 50 ہزار کی جائے، ای ایل پی اور رسید جیسی مجبوری ختم کی جائے، جبکہ آخری اہم مطالبہ تھا کہ تمام لیبر انفورسمنٹ کے ڈرائیوروں کو وقت پر تنخواہ دی جائے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر اور افسر پر ہر کام کے بدلے رقم مانگنے کے سنگین الزامات لگائے گئے