تاثیر۱۴ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پولس نے آج ایک لڑکی کی لاش برآمد کی ہے جو روہتاس ضلع نوکھا تھانہ علاقہ سے لاپتہ تھی، اسکی لاش نٹوار تھانہ علاقہ کے رام گڑھ ٹولہ کے قریب نہر کے کنارے سے ملی ہے ۔ متوفی پشپا کماری عمر 26 سال جو بلرام شاہ کی بیٹی ہے، وہ نوکھا تھانہ علاقہ کے پریم نگر محلہ کے رہنے والے ہیں ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدرِ اسپتال سہسرام بھیج دیا گیا ہے ۔ بلرام ساہ نے پہلے ہی درخواست دیکر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ 9 جولائی کو ان کی بیٹی پشپا کپڑے خریدنے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی، پولس لڑکی کی تلاش کر ہی رہی تھی لیکن آج پولس کو اطلاع دی گئی تو پتہ چلا کہ اسکی لاش نہر کنارے دیکھا گیا ہے ۔ پولیس نے بلرام شاہ کو اس کی اطلاع دی، بلرام شاہ نے موقع پر پہنچ کر لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ہیی بیٹی ہے ۔ اس سلسلے میں نٹوار تھانہ انچارج نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ ہر زاویئے سے کی جا رہی ہے ۔

