تھانہ انچارج کے تعاون سے بنائے گئے میٹنگ ہال کا ڈی ایم، ایس پی نے کیا افتتاح

تاثیر۱۵  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ 15 جولائی:نوادہ ضلع کے پکری براواں کے تھانہ انچارج اجے کمار کی طرف تھانہ احاطے میں عوامی تعاون سے تعمیر میٹنگ کا ہال کا ڈی ایم آ شوتوش کمار ورما اور ایس پی امریش راہل نے پیرکے روز مشترکہ طور پرافتتاح کیا۔ عہدیداروں نے تھانہ انچارج اجے کمار کی جانب سے عوامی تعاون سے بنائے گئیمیٹنگ ہال جیسے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کمیونٹی پولیسنگ کے کام کی ایک بہتر مثال ہے۔ بارش کے موسم میں امن و امان کو لیکر تھانہ میں جلسہ عام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تھانہ انچارج اجے کمار نے عوامی نمائندوں سے رابطہ کیا اور تھانہ احاطے میں ایک میٹنگ ہال بنانے کی پیشکش کی جس پر پنچایتی راج سے وابستہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں نے اس کی تعمیر میں مالی تعاون کیا۔ تھانہ احاطے میں میٹنگ ہال بنایا گیا ہے جس میں کم از کم 500 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔