تاثیر۲۶ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی مظفر عالم)
ضلع کے بیرگنیا پولس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ سابق مجرم نشانت کمار عرف منی کمار نیپال سے تھانہ علاقہ کے سینک روڈ، موساچک اور بھکورہار چوک کے راستے غیر قانونی شراب اسمگلر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کی روشنی میں، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، صدر رام کرشنا سیتامڑھی کی ہدایت کے مطابق، بیرگنیا تھانہ سینک روڈ، موساچک اور بھکورہار چار موہنی روڈ کے قریب پہنچ کر محاصرہ کیا گیا پولیس کو دیکھ کر ملزم بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن پولیس کی ٹیم نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔ پوچھ کے دوران اس نے اپنا نام نشانت کمار عرف منی کمار، ولد مرحوم شمبھو پرساد، گاؤں موسا چک، تھانہ بیرگنیا، ضلع سیتامڑھی بتایا۔ گرفتار شخص کی تلاشی کے بعد اس کے پاس سے 12 بور کا ایک دیسی پستول برآمد ہوا۔ اس کیس کے علاوہ نشانت کمار عرف منی کمار کے خلاف گانجہ اور آرمس ایکٹ جیسے سنگین مقدمات بھی درج ہیں۔ وہیں بیرگینیا پولیس اسٹیشن کیس نمبر 0-183/24، مورخہ 25.07.2024، دفعہ 25(1-b)a/26 آرمس ایکٹ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

