محرم کے جلوس کے دوران پتھراؤ نصف درجن زخمی

تاثیر۱۶  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)نگر پنچایت بھرواڑہ میں محرم چوکی کہ دوران نکالے گئے جلوس میں ایک ہی برادری کے دو گٹوں کے درمیان مارپیٹ و پتھراؤ میں تین لوگ زخمی ہو گئے زخمیوں میں ریاض خان، کامران کی پوتی، ذاکر دھوبی، حدیث دھوبی کا علاج مقامی سطح پر کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ منگل کی دوپہر چوکی ملن کے دوران پٹھان ٹولی و قاضی محلہ کے جلوس میں شامل کھلاڑی آگے پیچھے جلوس نکالنے کو لے کر آپس میں ایک دوسرے سے بھڑ گئے پتھراؤ کے دوران حالات کشیدہ ہو گیا روایتی کھیلوں کے دوران لاٹھی ڈنڈا سے حملے میں دونوں اطراف سے کچھ لوگ زخمی ہوگئے موقع پر موجود صدر ڈی ایس پی ٹو کمتول جوتی کماری تھانہ صدر منوج کمار امن کمیٹی کے رکن شمبھو ٹھاکر، احمد علی تمنے ستار خان، اظہار عالم منا، شمیم خان، لال خان ، نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو پرسکون بنایا افرا تفری کے دوران کچھ دیر کھیل کا مظاہرہ بند رہا انتظامیہ و امن کمیٹی کے لوگوں نے دونوں محرم کمیٹی سے بات کر معاملے کو رفہ دفہ کر دیا ادھر ڈی ایس پی جوتی کماری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محرم چوکی کے دوران دو اکھاڑا کے کھلاڑیوں کو آگے پیچھے پہنچنے کو لیکر آپس میں بھڑ گئے تھے جسے  امن کمیٹی اور انتظامیہ کے مثبت اقدمات سے معاملہ کو پرسکون کر جلوس کو اپنے اپنے روٹ پر بھیج دیا گیا ہے ادھر انتظامیہ نے نگرانی کے لئے پولیس فورس و مجسٹریٹ تعینات کر دیا ہے سبھی لوگوں سے پرامن ماحول میں محرم منانے کی اپیل کی ہے