تاثیر۱۴ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اندور، 14 جولائی: مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر اتوار کو اندور پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہاں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے ریوتی رینج میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندور کو اب گرین سٹی کے نام سے بھی جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا آسان ہے۔ اس کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہے۔ امت شاہ مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے کی تاخیرسے دوپہر 12.30 بجے خصوصی پرواز سے اندور ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہاں وہ سب سے پہلے پتر پروت پہنچ کر پتریشور ہنومان مندر میں پوجا کی۔ اس کے بعد وہ ریوتی رینج میں واقع بی ایس ایف گراونڈ پہنچے اور یہاں اپنی ماں کے نام کا پودا لگایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود تھے۔ ریوتی رینج میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کال ایک نعرہ بن جائے گا۔ اندور ذائقہ، صفائی، گڈ گورننس، تعاون اور شرکت کے لیے ملک بھر میں جانا جاتا ہے۔ ا?ج سے اندور کو مدر ٹری پلانٹیشن کے نام سے بھی جانا جائے گا۔ یہ دنیا میں ایک مثال بنے گا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 10 کنووں کے برابر ایک باوڑی، 10 باوڑی کے برابر ایک تالاب ، 10 تالاب کے برابر ایک پتر( بیٹا) اور 10 بیٹے کے برابر اور ایک درخت ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے بیٹے کی طرح درخت کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ یہ درخت بعد میں ماں کی طرح تمہاری دیکھ بھال کرے گا۔ ایک شہر میں 51 لاکھ پودے لگانا اور ایک ہی دن میں 11 لاکھ پودے لگانا ایک بہت بڑی قرارداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش پورے ملک کو ا?کسیجن فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہاں کل 31 فیصد جنگلات ہیں، یہ ملک کے جنگلات کے رقبے کا 12 فیصد ہے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود فلمی اداکار رندیپ ہڈا کو ا?گے بلاکر کہا کہ فلم میں ویر ساورکر کو زندہ کرنے کا کام انہوں نے کیا ہے۔ اس میں نیرج پاٹھک کا بھی اہم حصہ ہے۔

