تاثیر۲۰ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع تلوتھو تھانہ علاقہ کے لوہرادیہہ گاؤں کے رہنے والے ایک شوہر بیوی چھت سے گر گئے، اہل خانہ زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران شوہر کی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی بیوی کو علاج کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے ۔ متوفی کا نام لوہراڈیہ گاؤں کا نریش پاسوان ہے اور زخمی بیوی کا نام پاویتری دیوی ہے ۔ دونوں کو پہلے علاج کیلیے سب ڈویژنل ہسپتال لے جایا گیا جہاں شوہر کی موت ہو گئی اور بیوی کو صدر ہسپتال ریفر کر دیا گیا اور یہاں سے اسے اعلیٰ مرکز بھی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ صدر اسپتال پہنچے متوفی کے بیٹے ناگیشور پاسوان نے بتایا کہ والد نریش پاسوان اور والدہ پاویتری دیوی چھت سے گر گئے جسکی وجہ سے والد نریش پاسوان علاج کے دوران فوت ہوگئے اور والدہ کو صدر اسپتال سے علاج کیلئے تشویشناک حالت میں ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا ہے ۔ اہل خانہ یہ بتانے سے گریز کررہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ۔ فی الحال پولس نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کی جانکاری دی ہے ۔

