تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے تحت چلنے والے نارائن فارمیسی انسٹی ٹیوٹ میں آج اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام 2024 کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر بہت سے معزز مہمانوں اور نئے داخل ہونے والے طلباء کی باوقار موجودگی تھی ۔ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے چانسلر گوپال نارائن سنگھ نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اپنی متاثر کن تقریر میں انہوں نے فارمیسی کے شعبے میں لگن، محنت اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ کنٹرولر امتحانات گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی نے تعلیمی فضیلت اور امتحان کی تیاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ متھلیش سنگھ اسسٹنٹ رجسٹرار گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے قوانین اور طلباء کی خدمات کے بارے میں معلومات دی ۔ سودیپ کمار سنگھ اکیڈمک ڈائرکٹر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی بہار نے طلباء کو ان کے تعلیمی سفر کے دوران جامع ترقی کی اہمیت پر ترغیب دی ۔ پروفیسر ڈاکٹر دھرمیندر کمار ڈین-کم-پرنسپل نارائن انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی بہار نے تمام معزز مہمانوں اور نئے داخل ہونے والے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بھونیشور دت ترپاٹھی وائس پرنسپل نارائن فارمیسی انسٹی ٹیوٹ بہار نے اجتماع سے خطاب کیا اور آنے والے تعلیمی سال کے بارے میں اپنے ویژن کو شیئر کیا ۔ ڈاکٹر للیتیشور پرتاپ سنگھ پروفیسر نارائن فارمیسی انسٹی ٹیوٹ بہار نے طلباء کا خیرمقدم کیا اور انہیں انسٹی ٹیوٹ میں اپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دی ۔ پروگرام کی نظامت شری ویدانت کمار پرجاپتی اسسٹنٹ پروفیسر نارائن فارمیسی انسٹی ٹیوٹ نے کی جبکہ شکریہ کا جملہ شنکل کمار نے پیش کیا ۔ اس پروگرام میں فارم، ڈی فارم، بی فارم، فارم ڈی، فارم ڈی (پی بی) اور ایم فارم کے تمام فیکلٹی ممبران اور نئے داخل ہونے والے طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا جو نئے طلباء کیلئے ایک دلچسپ اور بامعنی تعلیمی سفر کا آغاز تھا ۔ م قع پر ششی رنجن سنگھ، اوم ستیم، آیوش کاتیان، سندیپ چٹرجی، سریشٹی تیواری، رانی کماری، قمر نگار، رنجیت کمار، رشی پودر، ونود سنگھ، سدھانت کرشن، راج راجیشور، پون گوسوامی، وکاش کمار، اتل شکلا وغیرہم و دیگر موجود تھے ۔