تاثیر ۲۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
سارن ضلع ویشیہ مہاسبھا کی ایک اہم میٹنگ نارائن پیلس میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر برج بہاری پرساد کی دختر راگنی گپتا اور سابق ایم پی راما دیوی نے شرکت کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں ویشیوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ویشیوں کو اپنی ذات کے تعارف میں صرف ویشیہ کا استعمال کرنا چاہئے۔اپنے 56 مختلف ذیلی ذاتوں کو متعارف نہیں کرانا چاہئے۔ہم سبھی 56 ذیلی ذاتوں کے باوجود بنیا ویشیہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویشیوں کو بھی سیاست میں سرگرم رہنا ہے۔انہوں نے چھپرہ کے ویشیہ اتحاد کی بھی تعریف کی۔پروگرام میں مہمان خصوصی راگنی گپتا،اوم پرکاش گپتا،شیمانند چودھری،لکی کلوار وغیرہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔پروگرام کی صدارت شتروگھن پرساد گپتا اور نظامت شیام بہاری اگروال نے کی۔مہمانوں کا استقبال سوپن پرساد بہاری نے کیا اور پردیپ کمار گپتا نے شکریہ پیش کیا۔موقع پر گنگوتری پرساد،دھرمیندر ساہ،جنرل سیکرٹری راجیش کمار،پردیپ کمار گپتا،شیو جی پرساد،پروفیسر سیا شرن پرساد،کرشنا پرساد شرما،آدتیہ اگروال،سدھاکر پرساد،وجے پرساد،گجیند کمار بیاہوت،ڈی او سنتوش کمار،اجیت سورناکر،وارڈ کونسلر اجے کمار،گنیش کمار اگرہری،للن پرساد،ڈاکٹر ششی بھوشن گپتا،راجیشور پرساد،منوج شنکر،چندر شیکھر پرساد،سوگریو پرساد گپتا،مکیش کمار سورنکار،امر ناتھ پرساد،مونگا لال وغیرہ موجود تھے۔