تاثیر ۲۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 اگست:وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ان پانچ نئے اضلاع کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان پانچ نئے اضلاع کے نام زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھانگ ہیں۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے امت شاہ نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔امت شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ لداخ کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی طرف بڑھتے ہوئے، ایم ایچ اے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان پانچ نئے اضلاع کے نام زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھانگ ہیں۔۔ 5 اگست 2019 کو حکومت ہند نے آرٹیکل 270 کے اختیارات کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے بعد جموں کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد 31 اکتوبر سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو الگ الگ ریاستیں بنا دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں پارلیمنٹ کے کئی قوانین نافذ ہو گئے۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں اسمبلی ہوگی اور لداخ ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ رہے گا۔