جامعہ منعمیہ اسکول میں سالانہ تقریب کا اہتمام

تاثیر  ۲۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

۲۲؍ اگست ۲۰۲۴ء، ایک سال پہلے یعنی ۲۱؍ اگست ۲۰۲۳ء کو جامعیہ منعمیہ اسکول کاقیام عمل میں آیا، دیکھتے دیکھتے ایک سال کی قلیل مدت میں پٹنہ سیٹی کے اندر اپنی ایک پہچانقائم کر لی، الحمد للہ آج اس اسکول کی تعلیمی سرگرمیاں آس پاس کے علاقوں میں بہت مشہور ومعروف ہیں۔یوں تو علوم عصریہ ہر اسکول کا خاصہ ہے مگر علوم عصریہ کے ساتھ ساتھ اسلامی علومبھی فراہم کرنا خال خال ہی نظر آتا ہے۔ یہ اسکول دونوں طرح کے علوم کا حسین امتزاج ہے اوراس کی تعلیمی سرگرمیوں کا سفر بخوبی حضرت سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی صاحب کیسرپرستی میں جاری ہے اور روشن مستقبل کے لیے یہاں کے تمام اساتذہ، ذمہ داران اور معاونینکوشاں ہیں۔آج جب جامعہ منعمیہ اسکول کا ایک سالہ تعلیمی سفر پورا ہوا تو پہلی سالانہ تقریب منعقد کیگئی۔ جس میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے محمد عاصم صدیقی بانی مہتمم جامعہ منعمیہنے سب سے پہلے اس تقریب کے آغاز کے لیے حافظ محمد افتخار حسین منعمی کو تلاوت قرآنپاک اور بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کرنے کےلیے دعوت دی ۔ محفل میں طلبہ کےبیچ ایک اسلامک کوئیز کا اہتمام ہوا جس میں اول معیف الدین، دوم محمد رفیع، اور سوم مقامغلام یاسین نے حاصل کیا جب کہ جنرل نالج کوئیز مقابلہ میں محمد زیان نے پہلا، معیف الدیننے دوسرا اور محمد شاہ نواز نے تیسرا مقام حاصل کیا جنھیں انشاءا للہ Children’s Day کےموقع پر انعام و سند سے نوازا جائے گا۔اسکول کے پرنسپل جناب شبیر احمد صاحب نے بچوں سے خطاب کیا جس میں انھوں نےاسکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اخیر میں جامعہ منعمیہ کے سکریٹری جناب پروفیسر، احمد بدر کے قیمتی کلمات پرتقریب کا اختمام ہوا جس میں انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی فلاح وبہبود کے لیے اساتذہ اور بچوں کی محنتیں قابل تعریف ہیں اور طلبہ و طالبات کو اپنی دعائیہکلمات سے نوازتے ہوئے اپنی تقریر کو اختمام کا جامہ پہنایا ۔ اس موقع پر جامعہ منعمیہ اسکولکے اساتذہ ، ساجدہ امام، سامعہ ناز، فرحین ناز، مسکان پروین، عطرت فاطمہ ، نایاب حسین ،احمدرضا مصباحی ، قاری محمد افتخار، اور قاری افسرامام کے علاوہ جامعہ منعمیہ کے مفتی محباللہ صاحب،احسان منعمی اور دیگر اساتذہ و بچوں کے والدین اور دیگر ذمہ داران شریک محفل