تاثیر ۲۷ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اوقاف میں ترمیم کا بل بھارت کے آئین کی بنیادی دفعات کے خلاف ہے : ارشد رحمانی
دربھنگہ(فضا امام) 27 اگست:-امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2024 کو باپوسبھاگار گاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں ہر آبادی سےعلماء ودانشوران حضرات کی شرکت سے متعلّق شہر دربھنگہ واطراف کے علماء وذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی اس موقع پر امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی مدنی نے وقف ترمیمی بل کے نقصانات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف میں ترمیم کرنے کا بل حکومت ہند کے گزشتہ تمام منصوبوں سے زیادہ خطرناک ہے اور صاف لفظوں میں کہیں تو اوقاف کی جائداد کو ہڑپنے کا منصوبہ ہے اس لئے یہ بل جب تک واپس نہیں لیا جاتا ہمیں اس کے خلاف جدو جہد جاری رکھنا ہوگا موصوف نے کہا کہ آپ لوگ اپنے اکابر علماء اور قائدین کے ہاتھوں کو مضبوط کیجئے انشاء اللہ حالات بدلیں گے موصوف نے کہا کہ یہ ملت کے خواص کی کانفرنس ہے اس لئے ملت کے ذمّہ دار افراد اس کانفرنس میں شرکت فرمائیں۔مفتی ارشد علی رحمانی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مہدولی دربھنگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024ء آئین ہند کے دفعہ 25/29اور30 کی کھلی مخالفت کرتا ہے اس لئے اس بل کو ملک کا کوئی سیکولر شہری ہرگز برداشت نہیں کر سکتا اسی لئے حزب مخالف جماعتوں نے اس کی کھل کر مخالفت کی ہے اور ملک کی سیکولر عوام بھی اس کی مخالفت کر رہی ہے ، موصوف نے کہا کہ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اس بل کو واپس کروانے کے لیے ہمارے قائدین جیسی تدبیر اختیار کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ایڈووکیٹ محمد ممتاز عالم جنرل سکریٹری تنظیم امارت شرعیہ دربھنگہ کہا کہ ہم لوگوں نے ہمیشہ امارت شرعیہ کی آواز پر لبیک کہا آج بھی ہم قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر طرح کی جانی ومالی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔مولانا عرفان احمد سلفی دار العلوم احمدیہ سلفیہ نے کہا کہ ہم لوگ اوقاف کے تحفظ کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں امارت شرعیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔احمد رضا صاحب امیر جماعت اسلامی دربھنگہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر امارت شرعیہ کی ہر تحریک میں شامل ہیں ہم لوگ بھی مل جل کر کام کریں گے۔۔مفتی نور الہدیٰ قاسمی صدر المدرسین مدرسہ امدادیہ لہیریا سرائے دربھنگہ نے کہا کہ تحفظ اوقاف کانفرنس میں شہر دربھنگہ سے اچھی تعداد میں شرکت ہوگی۔تنظیم امارت شرعیہ شہر دربھنگہ کے صدر مولانا قاری نسیم اختر قاسمی نے کہا کہ ہم کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپنے قائدین کی آواز کو مضبوط بنائیں گے۔مولانا محمد نجم الدین رحمانی امام وخطیب جامع مسجد مہاراج گنج نے کہا کہ اس طرح کی تحریک کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی پیش کرنے کو تیار رہنا چاہئے۔مفتی عبد السلام قاسمی نے تحریک کی کامیابی میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مولانا منظر امام قاسمی امام وخطیب جامع مسجد باقر گنج نے کہا کہ ہم اس کانفرنس کی کامیابی کے لیے پرزور تحریک چلائیں گے۔احمد رشدی سکریٹری تنظیم امارت شرعیہ بہادر پور بلاک نے بھی اپنے عزائم کا اظہار کیا ۔مولانا عبد الکریم قاسمی،محمد کلیم اللہ رحمانی رکن ارباب حل و عقد امارت شرعیہ ، مفتی آفتاب عالم غازی قاسمی ایڈووکیٹ شاہد اطہر حافظ عامر سلفی قاری ذکاء اللہ رحمانی امام الہدیٰ انور آفاقی پروفیسر معروف احمد محمد نفیس بیگ نسیم اختر دیپ ماسٹر نظیر احمد نے مشترکہ طور پر کانفرنس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں شریک ہونے والوں میں محمد سمیع الحق ، محمد خالد گلاب محمد مشتاق محمد عمر انصاری محمد ابوذر انصاری محمد احمد علی محمد نور حسن محمد قیصر احسن محمد دلدار حسین پرویز محمد سرور کمال محمد غفران ڈاکٹر محمد سالم قاسمی مولانا عتیق الرحمن رحمانی مولانا مجاہد الاسلام رحمانی انوار احمد محمد مجتبیٰ حسین محمد نوشاد محمد مشکور عالم حافظ احمد اللّٰہ قاری خلیل اللہ حسینی قاری انیس الرحمن خواجہ معین الدین منہاج الاسلام خان رحمت اللہ شمسی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔مولانا احمد حسین قاسمی مدنی کی دعا پر میٹنگ ختم ہوئی،اس سلسلے میں ایک اور میٹنگ آئندہ اتوار یکم ستمبر کو 10 بجے دن میں مدرسہ امدادیہ لہیریا سرائے میں ہوگی۔