دو بائک کی آمنے سامنے ٹکڑ 1 کی جائے وقوع پر موت 2 زخمی

تاثیر  ۲۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)اتربیل بھرواڑہ سڑک کے پیٹھیا گاچھی چوک پر منگل کی دوپہر دو بائک کی آمنے سامنے ٹکر میں بائک سوار مزدور کی موت جائے وقوع پر ہو گئی اس حادثے کے بعد دوسری بائک پر سوار دو زخمی نوجوان بائک چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب رہے متوفی کی شناخت سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے بھپورہ گاؤں باشندہ مرحوم عین الحق کے بیٹے شیخ محمد احمد کی شکل میں کی گئی ہے متوفی کولکاتہ میں رکشہ چلا کر اہل خانہ کی پرورش کرتا تھا جائے وقوع پر پہنچی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے ذرائع کے مطابق متوفی محمد احمد بھپورہ سے اپنی ٹی وی ایس لونا بائک سے بھرواڑہ کی جانب جا رہے تھے اسی اثناء میں پیٹھیا گاچھی چوک سے جیسے ہی بھرواڑہ کی جانب ٹرن لیا کے جالے کی جانب سے تیز رفتار آر ون فائبھ بائک سوار سے آمنے سامنے  زبردست ٹکر ہو گئی اور لونا بائک پر سوار محمد احمد کی موت جاۓ وقوع پر ہو گئی اور آر ون فائبھ پر سوار دو نوجوان زخمی ہو گئے تب علاج کا بہانہ بنا کر دونوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے دونوں بائک کے آگے کا حصہ تباہ ہو کر  مین سڑک پر بکھر گیا موقع پر موجود مقامی لوگوں کی بھیڑ کو مقامی عوامی نمائندے معراج علی، اشوک ساہ، ندیم احمد نے قابو کر انتظامیہ کی مدد کی اس دردناک حادثے سے گاؤں میں ماتم چھا گیا متوفی کی بیوی ساجدہ خاتون کا رو رو کر برا حال تھا اور بار بار بے ہوش ہو کر زمین پر گر رہی تھی متوفی کے دو بیٹے محمد عمران، محمد عرفان بیٹی نازیہ پروین کے آنکھوں سے آنسو رک نہیں رہے تھے متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ محمد احمد کولکاتہ میں مزدوری کرتے تھے کچھ دن پہلے نجی کام سے گھر آئے تھے تھانہ صدر منوج کمار نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج کر حادثے کا شکار ہوئی دونوں بائک کو ضبط کر آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے مکھیا پنکی کماری و پنچایت سمیتی حسرت پروین نے اس دردناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر بلاک انتظامیہ سے امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے