تاثیر ۲۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ(نقیب احمد)
سٹی بی جے پی کی ایک روزہ ممبرشپ ورکشاپ کا انعقاد مونا بانگنج کے شیو شنکر ویواہ بھون میں کیا گیا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر رنجیت سنگھ نے کہا کہ رکن سازی مہم ستمبر سے پورے ملک میں شروع ہوگی۔چھپرہ سیٹی ضلع کی سب سے بڑی اکائی ہے۔اس لیے ہمیں یہاں زیادہ سے زیادہ ممبرز بنانے ہوں گے۔سابق ضلع صدر رمیش پرساد نے کہا کہ ہمیں ہر بوتھ کے لیے ٹیم بنانی ہوگی۔خاص طور پر خواتین اور محروم برادریوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے سٹی صدر راجیش فیشن نے کہا کہ ضلع کی طرف سے دیئے گئے ہدف کو پورا کیا جائے گا۔اس موقع پر جنرل سکریٹری دھرمیندر ساہ،ستیانند سنگھ،چیف ترجمان دھرمیندر سنگھ چوہان،سشیل گپتا،سرینواس سنگھ،شانتنو کمار،منوج کمار سنگھ،چرن داس،ممتا مشرا،سشیل سنگھ،انورنجن پرساد،انوپ یادو،چندو سنگھ،اجیت سونی،انیل یادو،انکور سریواستو،شالو مشرا،کملیش کمار،وکی سریواستو،اجے ساہ،اوشا دیوی،ببلی دیوی،چندا دیوی،لولی کماری،گنیش گوکل،سنیل کمار اور تمام بوتھ صدر موجود تھے۔