ٹیم ویزما کے ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے ٹور ڈی پولوگن جیت لیا

تاثیر  ۱۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

وارسا، 19 اگست: ٹیم ویزما کے ڈنمارک کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے اتوار کو پولینڈ کے شہر کراکو میں 81 واں ٹور ڈی پولوگن جیت لیا ہے۔
ویئلکزکا سے کراکو تک 142 کلومیٹر پر محیط آخری مرحلہ پیلوٹن فنش کے ساتھ ختم ہوا، جس میں ہالینڈ کے سائکلسٹ اولاوا کوئز (ویزما۔لیز اے بائک) نے اسٹیج جیت حاصل کی۔ کوئز نے بیلجیئم کے ٹِم مرلیئر (سوڈل کوئیک-اسٹیپ) اور گربین تھیجسن (انٹرمارچ – وانٹی) کو پیچھے چھوڑ کر ٹور ڈی پولوگن میں اپنی چوتھی اسٹیج جیت حاصل کی، اور پروڈنک میں اپنی پچھلی کامیابی کے بعداس سال کے ایڈیشن میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔
آخری دن وینجیگارڈ نے عمومی درجہ بندی میں اٹلی کے ڈیاگو الیسی پر 13 سیکنڈ کی برتری حاصل کی۔ اتوار کی دوڑ بغیر کسی بڑے تعجب کے ہوئی، کیونکہ چار سائیکل سواروں نے بریک وے کا آغاز کیا، لیکن فنش سے تین کلومیٹر پہلے پیلوٹن نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ ونجیگارڈ نے آرام سے پیلوٹن کے اندر فنش لائن کو عبور کیا، عام درجہ بندی میں اپنی مجموعی فتح کو یقینی بنایا۔
اٹلی کے ڈیاگو یولیسی (یو اے ای ٹیم ایمریٹس) اور ان کے ڈچ ساتھی ولکو کیلڈرمین پوڈیم پر ونجیگارڈ کے ساتھ شامل ہوئے۔
ونجیگارڈ نے ریس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا،’’میں جیت سے بہت خوش ہوں۔ میں نے پولینڈ میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ ورلڈ ٹور ریس تھی۔ میرا مقصد سب سے بڑے مقابلوں میں حصہ لینا ہے، اسی لیے میں یہاں ہوں۔ واقعی مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے ۔ اب تھوڑا بریک لینے کا وقت ہے۔‘‘