ٹرین سے اچانک دھواں اٹھنے لگا، مسافروں میں خوف

تاثیر  ۱۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جالون، 18 اگست:۔ گوالیار سے برونی جانے والی سمر اسپیشل ایکسپریس ٹرین کے ڈبے میں اچانک بریک لگنے سے دھواں اٹھنے لگا۔ یہ دیکھ کر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ بوگی سے نیچے اتر گئے۔ ریلوے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر بریک لگائی اور ٹرین کو روانہ کیا۔
اتوار کی دوپہر 04137 گوالیار برونی اسپیشل ایکسپریس گوالیار سے برونی کی طرف جارہی تھی۔ اس دوران اسٹیشن کے قریب کوچ کی بریک سے دھواں اٹھنے لگا۔ بوگی میں دھواں اٹھتا دیکھ کر مسافر چیخنے لگے۔ مسافروں کا شور سن کر ڈرائیور نے ٹرین کو موقع پر روک کر ریلوے سٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے ملازمین بوگی پر پہنچے اور اس کے بریک ٹھیک کرکے ٹرین کو روانہ کیا۔ اس دوران ٹرین 30 منٹ تک کھڑی رہی۔